چاچو : آپ نے میرا یہ کام نہیں کیا ، یہ بات ساری زندگی نہیں بھولوں گی ۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں رقت انگیز ملاقات پر مریم نواز نے شہباز شریف کو بار بار یہ بات کیوں کہی ؟ آ نکھیں نم کر دینے والی خبر
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازطویل عرصہ سے زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں دی گئی تو وہ آبدیدہ ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی اپنے بھائی اور ،
بھتیجی سے ملاقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو سب ہی گلے مل کر آبدیدہ ہو گئے ، اس موقع پر شہباز شریف کے ہمراہ مریم نواز کی بیٹیاں اور داماد بھی تھے۔مریم نواز بھی اپنے چچا شہباز شریف اور اہل خانہ کی آمد پر رو پڑیں جنہیں اہل خانہ نے دلاسہ دیا۔ مریم نواز نے اپنے بچوں کو کافی دیر گلے لگائے رکھا۔ مریم نواز شہباز شریف سے والدہ کا چہرہ نہ دکھانے کا شکوہ کرتی رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے والدہ سے ملاقات کئے دو ماہ ہونے اور ان سے بات نہ ہونے کا بار بار تذکرہ کیا۔ مریم نواز آخری کال پر والدہ کا
چہرہ دکھا دینے کی بات کرتی رہیں۔نواز شریف ، شہباز شریف اور اہل خانہ مریم نواز کو دلاسہ دینے کے ساتھ ساتھ صبر کی تقلین بھی کرتے رہے۔ یاد رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گذشتہ روز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے بے حد افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کے بعد حکومت نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے ،
اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ابتدائی طور پر 12گھنٹے کے لیے پیرول پر رہائی دی گئی اور تینوں افراد رہائی ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے ۔ تینوں افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے اڈیالہ جیل سے لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل کیا گیا ۔ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی
حکومت نے نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی 5روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔ تاہم پیرول میں توسیع ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کےجیل سے جاتی امرا جانے تک کا وقت پیرول کے وقت میں شامل نہیں تھا ۔ واضح رہے کہ نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے جاتی امرا پہنچنے پر جاتی امرا کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ جیل عملہ بھی جاتی امرا میں تعینات کر دیا گیا ہے جس کے تحت نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے۔(س)