کہا تھا مخالفین چند روز کا انتظار کریں ،واجد ضیا خو د ہمارے حق میں گواہی دیں گے : مریم نواز

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ مخالفین چند دن انتظار کریں،واجد ضیا خو د ہمارے حق میں گواہی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہناتھاکہ جھوٹ کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے،واٹس ایپ زدہ جے آئی ٹی کا پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ایک کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالت میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.