’’آپ کی بہادر گڑیا کو اب رونا نہیں آتا‘‘ مریم نواز کی کلثوم نواز سے آخری گفتگو
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ان کے والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز سے وطن واپسی پر آخری گفتگو سامنے آگئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پتہ نہیں اللہ کو کیا منظور تھا، امی نے آنکھیں کھولیں تو ان کی آنکھوں سے 2 آنسو باہر آگئے، میں نے کہا کہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کو آپ کہتی تھیں کہ تمہارا دل چھوٹا ہے اور تم رو پڑتی ہو ، لیکن اب میں بہادر ہوگئی ہوں ، مجھے رونا نہیں آتا آپ نے بھی نہیں رونا۔
مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے پاکستان واپسی پر طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم لندن پہنچے تو ہیتھرو ایئر پورٹ پر میرے بھائی کا والد کو فون آیا کہ آپ گھر نہ جائیں بلکہ سیدھا ہسپتال پہنچیں، کیونکہ امی ہسپتال میں ہیں۔ والد نواز شریف نے پوچھا ان کو کیا ہوا ؟ کیوں ہسپتال لے کر گئے ہیں؟ جس پر بھائی نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر گر گیا تھا۔ تاہم انہوں نے کچھ نہیں بتایا ۔ لیکن جب ہم
ہسپتال پہنچے اور میں ان کے روتے ہوئے چہرے دیکھے تو میں ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ امی کو کارڈیک اریسٹ ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ وہ میرے لیے ایک انتہائی افسوس ناک لمحہ تھا۔ پھر پورا ایک مہینہ میرے والدہ نے نہ آنکھیں کھولیں اور نہ ہی کوئی اشارہ دیا۔ وینٹی لیٹر پر بے ہوش رہی۔ میں اور میرے والد نواز شریف ہر روز ہسپتال جا کر صبح سے شام تک آوازیں دیتے تھے۔ اسی امید کے ساتھ روز وہاں جا کر ان کے پاس بیٹھے رہتے کہ ایک بار وہ ہمیں پاکستان جانے سے پہلے دیکھ لیں۔ اسی
دوران فیصلہ بھی آگیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم واپس آنا تھا تو انہوں نے اچانک آنکھیں کھولیں۔ اللہ تعالیٰ کے کام ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کو پتہ نہیں کیا منظور تھا۔ انہوں نے آنکھیں کھولیں تو ان کی آنکھوں سے 2آنسو باہر آگئے ۔ تو امی کو میں نے کہا کہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کو آپ کہتی تھیں کہ آپ نے ہر وقت آنسو آنکھوں پر رکھے ہوتے ہیں۔