”آج ملاقات میں درد کو کم کرنے کیلئے نوازشریف نے سپرے کا استعمال کیا “ مریم نواز نے والد سے ملاقات کا احوال بیان کر دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ابھی والد سے ملاقات کر کے باہر آئی ہوں ، نوازشریف کی ابھی بھی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں انجائنا کی درد کی شکایت ہے ، آج ملاقات کے دوران بھی انہوں نے درد کو کم کرنے کیلئے سپرے کا استعمال کیا ، مہربانی کر کے انہیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ، آپ سب کا شکریہ ۔“

مریم نواز نے گزشتہ روز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث وہ آج کسی سے بھی ملاقات نہیں کر سکیں گے تاہم اس صورتحال میں آج صرف انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے جبکہ ان کی والدہ بھی کوٹ لکھپت جیل اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے آئیں تھیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.