مسجد الحرام میں بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصاویر کھینچنا 2 بھارتی شہریوں کو بہت مہنگا پڑا
مسجد الحرام میں دو بھارتی شہریوں کو بھارت کے جھنڈے کے ساتھ تصاویر بنانا مہنگا پڑ گیا، جنہیں سعودی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مسجدالحرام میں تصاویر بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصاویر بنانے والا12سالہ عزیر علی اور35سالہ امتیاز علی سید باپ بیٹا تھے۔ پولیس نے عزیرعلی کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا تاہم امتیاز علی تاحال زیرحراست ہے۔
رپورٹ کے مطابق امتیاز علی بھارتی شہرویدودرا میں ایک آپٹیکل شاپ پر منیجر کی نوکری کرتا ہے۔ وہ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گیا جہاں انہوں نے تصاویر بنائیں۔ اس واقعے پر جدہ میں واقع بھارتی قونصل خانے کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ”بھارتی شہری ذہن
میں رکھیں کہ مسجدالحرام میں جھنڈا لہرانا ممنوع ہے۔ ہم امتیاز علی کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اس وقت حرم پولیس سٹیشن میں ہے اور ہم اس کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔“