پہلے میچ میں ہی پاکستانی بیٹنگ ’تباہ‘ ہو گئی، پوری ٹیم کتنے سکور پر آﺅٹ ہو گئی؟ جان کر آپ بھی غم و غصے میں مبتلا ہو جائیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور پوری ٹیم محض 21.4 اوورز میں صرف 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 17 کے مجموعی سکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو 35 کے مجموعی سکور پر فخر زمان بھی 22 آﺅٹ ہو گئے اور مجموعی سکور میں صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد حارث سہیل بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد 22 کے انفرادی سکور پر بابراعظم بھی ہمت ہار بیٹھے۔

پاکستان کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ کپتان سرفراز احمد 8، محمد حفیظ 16، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1، وہاب ریاض 18 اور محمد عامر 3 رنز بنا پائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر اور اویشن تھامس سب سے کامیاب باﺅلرز رہے جنہوں نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایندرے رسل نے 2
اور شیلڈن کوٹریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Dfoi
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.