مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں ہم جنس پرستی بڑھنے کے خدشے کا سرکاری نوٹیفکیشن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بڑا قدم اٹھالیا

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسے نوٹیفکیشن گردش کر رہے ہیں جن میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دھرنے کے شرکا کو ہم جنس پرستی سے روکنے کا سرکاری انتظام کیاجائے گا۔ یہ تو پہلے ہی واضح ہوچکا ہے کہ ایسے نوٹیفکیشن جعلی ہیں لیکن اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی درخواست پر ان سے منسوب جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ حمزہ شفقات نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا سے جعلی نوٹیفکیشن پر مبنی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں اور اس حوالے سے کسی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں اسلام آباد کی اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کے تناثر میں شہر اقتدار میں ہم جنس پرستی بڑھنے والی ہے ، اس لیے ایسے لوگوں پر نظر رکھی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.