’’سارے منہ تکتے رہ گئے ‘‘ مولانا فضل الرحمان کو صدر کے عہدے کے حوالے سے بڑی خوشخبری مل گئی

عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کی حمایت کردی ،جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا غفور حیدری کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات پر تشویش کااظہار کیا کہ اپوزیشن تاحال متفقہ امیدوار لانے

میں کامیاب نہیں ہوئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کی رات جمعیت علماسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جے یوآئی کے وفد نے ارباب ہاؤس کوئٹہ میں اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر

اصغرخان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، نواب ارباب عبدالظاہر کاسی ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ،حاجی نظام الدین کاکڑ،ارباب عمر فاروق کاسی ،جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد ، مفتی عبدالستار ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ ، اصغر علی ترین و دیگر بھی موجود تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.