اس ملک سے فوراً تعلقات ختم کرو ورنہ ۔۔۔۔مولوی خادم رضوی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے حکمرانوں سے بڑا مطالبہ کر ڈالا
تحریک لبیک پاکستان کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کہا ہے ’’حضورؐ کے گستاخانہ خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ کل 10 اگست کو
ملک بھر میں جمعۃ المبارک تحفظ ناموس رسالت پر پڑھا جائے گا۔ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر کے دنیا کے امن کو تہہ و بالا کیا جا رہا ہے۔ تمام کفر کے سرغنوں کو یہ بتا دیں کہ امت مسلمہ ناموس رسالت کے معاملہ میں صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناموس رسالت اور تم نبوت کی خفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اہل اسلام دنیا کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ دنیا کے اندر کوئی بھی گستاخ رسول گستاخی کرنے کے بعد امن اور سکون سے نہیں رہ سکتا، کوئی نہ کوئی حضرت عمرؓ کا غلام حضرت عمیر بن عدی کا ماننے والا اور محمد بن مسلمہ کا جذبہ رکھنے والا گستاخان تک پہنچ ہی جائے گا۔ انہوں نے کہا مسلم حکمران امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ہالینڈ کے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دیں اور اپنے ممالک سے سفیروں کو ملک بدر کر دیں۔ امت مسلمہ ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو پیر (13 اگست) کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔واضح رہے کہ 7 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی سے متعلق نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنسز کو احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر سے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد کے پاس منتقل کردیا تھا۔یہ بھی واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا چکے ہیں۔آج سماعت
کے آغاز پر جج محمد ارشد ملک نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا کہ دونوں ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟ سردار مظفر عباسی نے آگاہ کیا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ریفرنسز میں 3 ملزمان ہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی چل رہی ہے جبکہ ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے۔سماعت کے بعد جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کو پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب عدالت نے استغاثہ کو بھی واجد ضیاء کو پیر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔(ش۔ز۔م)
Comments are closed.