گرفتاری کا حکم ہے تو ،ترجمان پاک فوج کا خادم حسین رضوی بارے چونکا دینے والا انکشاف
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت اور پولیس کا فرض ہے کہ اس پر عمل کرے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے علامہ خادم رضوی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت اور پولیس کا فرض ہے کہ اس پر عمل کرے۔ کوئی بھی امن و امان کو ہاتھ میں لے تو اس کے کالف ریاستی مشینری کو حرکت میں آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا بطور پاکستانی چاہتا ہوں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں اور الیکشن وقت پر ہوں، ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہے ۔