” جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہ مولانا مسعود اظہر کا بہنوئی چلاتا تھا“بھارتی سیکریٹری خارجہ نے نئی کہانی بیان کردی
بھارت نےپاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر جوابی کارروائی کے لیے پاکستان کے طیارے پہنچے تو بھارتی طیارے ویرانے میں اپنا پے لوڈ پھینک کر بھاگ گئے اور اب بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جس کیمپ کو نشانہ بنایاگیا، وہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بہنوئی چلاتاتھا۔
میڈیا کے سامنے لکھا ہوا بیان پڑھتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ ”بالاکوٹ میں جس مقام کو نشانہ بنایاگیا، یہ مولانا یوسف اظہر المعروف استاد غوری چلارہے تھے ، بھارت کی حکومت دہشتگرد کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کے لیے پرعزم ہے،تازہ کارروائی کا ہدف جیش محمد کا کیمپ تھا، ہدف کا تعین ہماری اس خواہش سے مشروط تھا کہ عام شہریوں کی ہلاکت سے بچا جا سکے، یہ جگہ آبادی سے دور ایک پہاڑی پر گھنے جنگل میں تھی “۔ویڈیو د یکھئے
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سیکریٹری خارجہ کے پاس بھارتی صحافیوں کے سوالات کے جوابات نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے سوال لیے بغیر ہی ایک لکھا ہوا بیان پڑھ کر سنا دیا۔یادرہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں نے کھلے مقام پر اپنا پے لوڈ گرایا اور واپس چلے گئے جبکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ کچھ درخت ٹوٹے ہیں جن کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔