”مولانا سمیع الحق کو گولیوں سے شہید نہیں کیا گیا بلکہ۔۔۔“ حملہ آور نے کون سا ہتھیار استعمال کیا؟ انتہائی خوفناک خبر آ گئی

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو فائرنگ کر کے نہیں بلکہ انہیں گھر میں گھس کر چاقو کے وار کر کے شہید کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا سمیع الحق کا ملازم سودا سلف لینے کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ مولانا سمیع الحق خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے اور ان کے سینے پر چاقو کے وار کئے گئے تھے۔ مولانا سمیع الحق کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کچھ ہی دیر بعد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.