پاکستانی تاریخ میں اتنے وزیراعظم آئے ان کے ساتھ خواتین اول آئیں لیکن یہ پہلی خاتون اول ہیں جو۔۔۔ مولانا طارق جمیل نے بشریٰ بی بی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ممتاز عالم دین طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کی بھی تعریف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور پاکستانی عوام سے پاکستانی

کو فلاحی ریاست جیسا بنانے کے لیے پاکستانی عوام سے عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کی اور اس کے ساتھ ہی ممتاز عالم دین طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی بھی تعریف کی اور خواتین کوکہا کہ آپ ان کی زندگی سے سبق سیکھیں۔ مولانا طارق جمیل کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ جو مجھے وزیراعظم عمران خان کی منفرد نظر آئی ہے کہ پاکستانی تاریخ اتنے وزیراعظم آئے ان کے ساتھ بڑی خواتین اول آئیں۔ یہ پہلی خاتون اول ہیں جو

مکمل پردے میں ہیں اور مکمل طریقے سے اسلامی حجاب کرتی ہیں۔ اس لیے پورے پاکستان کی خواتین کے لیے خاتون اول کی زندگی ایک پیغام ہے کہ اتنے بڑے منصب پر ہوتے ہوئے بھی وہ مکمل حجاب کرتی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پاکستانی خواتین کے لیے ایک پیغام ہے کہ اتنے بڑے منصب پر ہوتے ہوئے بھی پردہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مثال آپ ہیں اور ہم سب عمران خان کے لیے دعا گو ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں ہر شر سے بچائے۔واضح

رہے بشریٰ بی بی وزیراعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ ہیں وہ عمران خان کی روحانی پیشوا بھی ہیں۔ خاتون اول جب بھی منظر عام پر آئیں ان کو مکمل پردے میں دیکھا گیا۔ زرائع نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں بھی بہت تبدیلی آئی ہے اور اکثر اوقات ان کے ہاتھوں میں تسبیح دیکھی گئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.