مولانا طارق جمیل کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے کیا فیصلہ کر لیا؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ ہسپتال داخل ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کی انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کے جوہر ٹاﺅن کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل بدستور ہسپتال میں ہی موجود ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیش نظر انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی انجیو گرافی دل کا شدید دورہ پڑنے اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہی کی جاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو پڑنے والا دل کا دورہ بھی کافی شدید تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.