وزیراعظم عمران خان کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق بیان پر ممتاز عالم دین مولانا زاہد الراشدی بھی میدا ن میں آگئے ،ایسی بات بتا دی جس کا علم بہت کم لوگوں کوہو گا

ممتاز عالم دین ،سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل اور ملک کے معروف دینی ادارے جامعہ نصرت العلوم گجرانوالہ کے شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں جو بات کی ہے وہ درست نہیں ہے ،میں عمران خان کو توجہ دلانا چاہوں گا کہ شائد ان کی نظر میں ’’انسائیکلو پیڈیا برطانیکا ‘‘ گذرا ہو جس میں حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے بارے میں دو تین واقعات کے سوا کوئی مستند مواد ہمارے پاس موجود نہیں ہے ‘‘۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے آڈیو پیغام میں شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ ہماری کمزوری یہ ہے کہ ہمارے جدید تعلیم یافتہ طبقے کے پاس حضور اکرم ﷺ کی سیرت کے بارے میں ،خلفائے راشدینؓ، صحابہ کرامؓ اور ریاست مدینہ کے بارے میں بھی سورس مغربی ذرائع ہیں ،جب ہم ’انسائیکلو پیڈیا برطانیکا ‘ پڑھ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں سوچیں گے تو پھر یہی ذہن بنے گا ،میں اس کو مجبوری سمجھتا ہوں ،میری جدید تعلیم یافتہ افراد سے درخواست ہوتی ہے کہ وہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ،تاریخ اسلام ،خلفائے راشدینؓ، صحابہ کرامؓ اور ریاست مدینہ کے بارے میں ویسٹرن سورسز سے نہیں پڑھیں ،ہمارے اپنے ذرائع موجود ہیں ،ہمارا سورس قرآن پاک ہے ،بخاری شریف ہے، صیاح ستہ ہے ،اسلامی تاریخ ہے ،’انسائیکلو پیڈیا برطانیکا ‘ ہمارا سورس نہیں ہے

،یہ ٹھیک ہے کہ یہ بھی اچھا سورس ہے میں اس سے انکار نہیں کرتا لیکن اپنے ماضی سے آگاہی کے لئے ہمارے پاس اپنے مستند سورسز موجود ہیں ،ہمیں اپنے سورسز سے اپنی تاریخ پڑھنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ذہن میں ’’انسائیکلو پیڈیا برطانیکا ‘‘کا یہ جملہ کہیں چپک گیا ہے کہ ’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے بارے میں دو تین واقعات کے سوا کوئی مستند مواد ہمارے پاس موجود نہیں ہے ‘‘حالانکہ خود قرآن پاک نے اتنی تفصیل کے ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ک ان کی ولادت کے بارے میں، ان کی بچپن کی گفتگو کے بارے میں اور ان کی حیات طیبہ کے بارے

میں اتنی تفصیلات بیان کی ہیں اور احادیث میں بھی ان کے بارے میں بڑی تفصیلات موجود ہیں ،وہ اگر وزیر اعظم عمران خان کی نظر میں ہوتی تو وہ یہ جملہ نہ فرماتے ۔انہوں نے کہا کہ میری مجبوری یہ ہے کہ میں یہ نہیں دیکھتا کہ ایک صاحب نے کیا کہا ہے بلکہ میں یہ دیکھتا ہوں کہ ایسا کہنے کی وجہ کیا ہے ؟میں یہ سمجھتا ہوں کہ شائد انسائیکلوپیڈیا برطانیکا ان کی نظر سے گذرا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے بارے میں دو تین واقعات کے سوا کوئی مستند مواد ہمارے پاس موجود نہیں ہے ‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.