”ایک سال سے علی ظفر کو جانتی ہوں ، ایک بار جب ہم شوٹنگ کیلئے پولینڈ گئے تو ۔۔۔“میشا شفیع کے الزامات کے بعد اداکارہ مایا علی بھی میدان میں آگئیں

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ بہت سے لوگ میشا شفیع کی حمایت کر رہے ہیں تو متعدد لوگ ایسے بھی ہیں جو علی ظفر کو بے گناہ سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث میں اداکار بھی حصہ لے رہے ہیں اور اپنا اپنا موقف پیش کر رہے ہیں ۔ اداکارہ مایا علی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کے معاملے پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ مایا علی نے کہا کہ وہ کسی کو صحیح یا غلط قرار نہیں دیں گی اور نہ ہی یہ کہیں گی کہ کس نے کیا کچھ کیا اور کیا نہیں کیا۔ انہیں یہ کہنا ہے کہ وہ علی ظفر کو زیادہ لمبے عرصے سے نہیں جانتیں لیکن وہ گزشتہ ایک سال سے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم (طیفا ان انٹربل)کی لاہور میں شوٹنگ کی جس کے بعد تمام لوگ ایک ساتھ باقی ماندہ شوٹنگ کیلئے پولینڈ گئے جہاں علی ظفر کی جانب سے کبھی بھی دست درازی کی کوشش نہیں کی گئی ۔

میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام پر خاتون گلوکارہ کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں ، واضح اعلان کر دیا

مایا علی کا کہنا تھا ”پولینڈ میں میں نے جب بھی دیکھا تو علی ظفر فیس ٹائم پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ محو گفتگو ہوتے تھے جس کی وجہ سے میں ان کی فین ہوگئی کیونکہ علی ظفر اپنا ہر اچھا یا برا لمحہ اپنے اہلخانہ اور بیوی کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ جب ہم ریسٹورنٹ میں ہوتے یا سیٹ پر ہوتے تو علی ظفر اس بات کو یقینی بناتے کہ وہ ان تمام لمحات کو اپنی بیوی کے ساتھ ضرور شیئر کریں“۔

’میشا شفیع سچ بول رہی ہیں کیونکہ۔۔۔‘ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر علی ظفر کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

مایا علی نے مزید کہا ” میں کسی کے کردار کی صفائی پیش نہیں کر رہی اور نہ ہی کسی کو جانچ رہی ہوں کیونکہ ہم تصویر کا ایک رخ دیکھ کر حتمی رائے قائم نہیں کرسکتے، میں علی ظفر نامی شخص کی عزت کرتی ہوں اور سچ کو سامنے آنا چاہیے، تب تک کیلئے ہمیں کسی کے کردار پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے“۔

خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی نئی لالی ووڈ فلم ’ طیفا ان ٹربل‘ میں علی ظفر کے مد مقابل ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

I’m not here to say who is wrong and who is right or who did what and who didn’t… Let’s say, I haven’t known him for long, but I have been working with him since 1 year, we shot our film in Lahore and then we were all together in Poland to shoot the rest of the film and I never ever got any kind of that vibe from him… I always found him talking to his wife and kids on FaceTime and this made me a fan of him, because he would always share his good and bad moments with his wife and family… When we were on set or in any restaurant with the whole team he would always make sure that he was sharing these moments with her… I am not judging anyone nor giving any clarification on anyone’s behalf, and we can’t judge the one side of a book… I respect this man @ali_zafar and want the truth to come out, until then we shouldn’t judge anyone’s character…????

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.