مسلسل چھٹے روز بھی میڈیکل سٹورز کی ہڑتال ،خاتون سمیت 3مریض جاں بحق

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث لاہور سمیت بیشتر شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند رہے جب کہ دوائیں نہ ملنے سے خاتون اور 2نشئی چل بسے۔پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف لاہور ،ملتان، گوجرانوالہ، کبیروالا، راجن پور، وہاڑی، منڈی بہاو¿االدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں مسلسل چوتھے

روز بھی بند رہیں جس کے باعث بیمار خصوصاً آپریشن کے مراحل سے گزرنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لیے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔شیخوپورہ میں نمائندہ ایکسپریس کے مطابق

تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ محلہ احمد پورہ میں دلاور عرصہ دراز سے نشہ کی لت میں مبتلا تھا، میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال کے باعث انجکشن نہ ملنے سے وہ دم توڑ گیا جبکہ اسی تھانے کی حدود گلی گھمٹی والی کا رہائشی احسن بھی ٹیکے نہ ملنے کے باعث چل بسا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.