میڈونا نے جب انٹرنیٹ پر ایک بے ضرر چیز بیچنا چاہی سب لوگ چلا اُٹھے، دراصل یہ کیا ہے؟ جانئے

امریکی سپر سلیبرٹی میڈونا ایک گلوکارہ تو ہیں ہی ، وہ شاعرہ بھی ہیں ، اداکارہ بھی ہیں ، سماجی کارکن بھی، اور اب انہوں نے اپنا سکن کیئر برانڈ بھی لانچ کر دیا ہے کیونکہ وہ اپنی خوبصورتی کے راز دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کرنا چاہتی ہیں۔ میڈونا نے ’ایم ڈی این اے سکن کئیر‘ کے نام سے نئی بیوٹی پراڈکٹس کی کمپنی شروع کی ہے جو جدید تحقیق پر مبنی کروم کلیئر فیس ماسک ، سیرم ، فیس واش ، آئی ماسک ، روزمسٹ اور جلد کو ترو تازہ و چمکدار بنانے والی دیگر مصنوعات فروخت کر رہی ہے، لیکن ان میں سے ایک پراڈکٹ ایسی ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ Mirror کے مطابق میڈونا کی جس بیوٹی پراڈکٹ نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے وہ اُن کے اپنے بقول ایک ”بیوٹی رولر“ ہے، لیکن بدقسمتی سے انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اسے جنسی کھلونا سمجھ لیا ہے۔ اب بہت سے لوگ تو اس پراڈکٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی جو اسے بیہودہ چیز قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

میڈونا کی ویب سائٹ کے مطابق اس پروڈکٹ کی قیمت 200 ڈالر ہے۔ اُن کا دعوٰی ہے کہ یہ پہلی بیوٹی ڈیوائس ہے جو الٹراانفراریڈ توانائی کو انسانی جلد کی بہتری اور تروتازگی کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔ اسے خالص کاربن سے بنایا گیا ہے اور ویب سائٹ انسٹاگرام پر میڈونا نے بہت سے تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خود اس عجیب و غریب چیز کو استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ پُر امید ہیں کہ جو بھی اسے استعمال کرے گا اس کا گرویدہ ہو جائے گا، اور یہ کہ جلد ہی انٹرنیٹ پر بھی اس کے متعلق پھیلائی جانے والی غلطی فہمی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.