ٍاس نوجوان لڑکی نے کیا میٹھی چیز کھا کھا کر 20 کلو وزن کم کر لیا؟ جان کر آپ بھی اسی کام پر لگ جائیں گے

اگر وزن بڑھانے والی کسی ایک چیز کا نام پوچھا جائے تو اکثر لوگ صرف میٹھے کا ذکر کریں گے، لیکن بھارتی لڑکی سونال پراگیہ نے عجب بات بتا دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ایک میٹھی چیز کھا کھا کر اپنا وزن کم کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سونال نے صرف چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 20 کلو گرام کی کمی کی ہے اور وہ اس کامیابی کی بنیادی وجہ چاکلیٹ کو قرار

دیتی ہیں۔ سینئر فنانس اینالسٹ کے عہدے پر کام کرنے والی سونال کی عمر 27 سال ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا وزن بڑھتے بڑھتے 70 کلوگرام تک جاپہنچا تھا جس کے بعد انہوں نے پکا ارادہ کر لیا کہ موٹاپے سے نجات پائیں گی۔ وہ کہتی ہیں کہ بلاشبہ انہوں نے سادہ غذا کا استعمال شروع کر دیا اور ورزش بھی باقاعدگی سے کرنے لگیں لیکن ان کے خیال میں چاکلیٹ نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

سونال روزانہ ناشتے میں جئی کی روٹی یا بریڈ دودھ کے ساتھ کھاتی تھیں، یا دوسری صورت میں دال اور بیسن کے ساتھ روٹی کا استعمال کرتی تھیں البتہ میٹھا استعمال نہیں کرتی تھیں۔ دوپہر کے وقت وہ دال یا دہی کے ساتھ روٹی کھاتی تھیں اور رات کے کھانے میں فروٹ اور سلاد استعمال کرتی تھیں۔ انہوں نے اس سادہ غذا کے ساتھ باقاعدگی سے ورزش کو اپنا معمول بنائے رکھا اور جب بھی

میٹھے کو جی چاہتا تھا تو گہرے رنگ کی چاکلیٹ کھاتی تھیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران انہوں نے چاکلیٹ کے علاوہ کسی قسم کے میٹھے کا استعمال نہیں کیا۔ سونال کا کہنا ہے کہ وہ اب خود کو پہلے سے زیادہ پراعتماد اور خوش محسوس کرتی ہیںا ور پرعزم ہیں کہ اپنے وزن میں کی گئی کمی کو برقرار بھی رکھیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.