لندن سے بڑی خبر : میگھن مارکل کا بھتیجا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، کیا کرنا چاہتا تھا ؟ جانیے
چاقو لے کر لندن کے کلب میں جانے کی کوشش پر میگھن مارکل کے بھتیجے کو رو ک لیا گیا۔لندن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان چاقو کیساتھ کلب کے اندر جانا چاہتا ہے، پولیس نے کسی قسم کا خطرہ نہ ہونے کے باعث نوجوان کو تنبیہ
کے بعد چھوڑ دیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان شاہی خاندان کی نئی بہو میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی کا بیٹا ٹائلر ڈولی تھا جو شادی میں شرکت نہ کرنے کیباوجود امریکہ سے لندن آیا تھا۔ٹائلر ڈولی کا اپنی صفائی میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے لندن کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا ہے، وہ چاقو حفاظت کیلئے لایا تھا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق دنیا کو امن کا درس دینے والے امریکہ کے سکولوں میں ہی امن و سکون نہیںہر ہفتے کم از کم ایک فائرنگ کا واقعہ ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔عالمی امن
کے ٹھیکیدار امریکہ کے سکولوں میں ہر ہفتے وقوع پذیر ہونے والے فائرنگ واقعات کے حوالے سے ایک امریکی نشریاتی ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ ادارے کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں دنیا کے سات ترقی یافتہ ملکوں جی سیون کے اعداد و شمار کا امریکہ سے موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ یکم جنوری 2009 سے اکیس مئی 2018 کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ اس دوران
امریکی سکولوں میں فائرنگ کے 288 واقعات پیش آئے۔کینیڈا میں 2، فرانس میں 2 اور جرمنی میں ایک واقعہ پیش آیا جبکہ برطانیہ ،اٹلی اور جاپان میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس اوسطا ًہر ہفتے امریکی سکولوں میں فائرنگ کا کم از کم ایک واقعہ پیش آیا۔(م۔ع۔ا)