بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہر النسا کی ساڑھے 7لاکھ روپےتنخواہ پر وزیراعظم کی معاون خصوصی تعینات کئے جانے کی خبریں، حقیقت کیا ؟؟

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہر النساساڑھے سات لاکھ روپے تنخواہ پر وزیراعظم کی معاون خصوصی تعینات کئے جانے کا دعویٰ، تحریک انصاف نے تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی مسرت احمد زیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو کو ساڑھے سات لاکھ ماہانہ تنخواہ پر وزیراعظم کا معاون تعینات کر دیا گیا۔ اس پر

معروف صحافی اور اینکر پرسن نسیم زہرہ نے وزیر اطلاعاتفواد چوہدری سے استفسار کیا کہ وہ اس ضمن میں کچھ بتائیں لیکن ان کا موقف تو نہ آسکا تاہم تحریک انصاف نے سب کچھ واضح کر دیا۔تاہم تحریک انصاف نے ٹویٹر پر مسرت احمد زیب کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا تعلق سوات کے ایک معزز گھرانے سے ہے

لیکن آپ نے ایک ایسی کرپٹ پارٹی کی حمایت کر کے اپنے خاندان کی عزت برباد کر دی جسے سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا۔ اس کے بعد سوات کے لوگوں نے آپ کو بھی مسترد کر دیا اور اب جھوٹی خبریں پھیلانے پر آپ کے خاندان کی مزید بے عزتی ہو گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.