انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ مہران کے متبادل پاکستانی ’یونائیٹڈ براوو‘ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش ۔۔ کیسی دکھتی ہے، قیمت اور خصوصیات کیا ہیں ؟ خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

یونائیٹڈ براوو نے گذشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں جگہ بنائی جس کی دو وجوہات تھیں، ایک تو یہ سوزوکی کی جانب سے مہران گاڑی بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان میں یونائیٹڈ براوو 10 لاکھ سے کم قیمت پر دستیاب ہونے والی پہلی گاڑی ہو گی اور دوسری وجہ یہ ہے کہ یونائیٹڈ براوو کی پاکستانی مارکیٹ میں لانچ سے ملک میں ایک نئی کار ساز کمپنی اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی۔
یونائیٹڈ براوو کے لیے بُکنگز کا آغاز کرد یا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یونائیٹڈ براوو پاکستانیوں کی پسندیدہ گاڑی سوزوکی مہران کے مقابلے میں اچھی ہے؟ یونائیٹڈ براوو کو ابتدائی طور پر اضافی فیچرز اور آرام دہ انٹیرئیر کے ساتھ سوزوکی مہران کی ہی قیمت میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر یونائیٹڈ براوو کا موازنہ دوسری گاڑیوں کے ساتھ کیا جائے تو یونائیٹڈ براوو اپنے منفرد فیچرز کے ذریعے مارکیٹ میں پہلے سے موجود سوزوکی ویگن آر اور اس جیسی کئی مہنگی گاڑیوں سے بھی زیادہ اچھا پرفارم کرسکتی ہے۔

یونائیٹڈ براوو اور سوزوکی مہران کا اگر موازنہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ یونائیٹڈ براوو کی بلڈ کوالٹی سوزوکی مہران سے بھی کہیں بُری ہے۔ تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آیا مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جانے والی تمام یونائیٹڈ براوو گاڑیوں میں یہ مسئلہ ہو گا یا نہیں یا پھر کمپنی اپنی بلڈ کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے کچھ اقدامات کرے گی یا نہیں؟یونائیٹڈ براوو کی حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ تصاویر میں اس کی بُری بلڈ کوالٹی ، خراب پینٹ اور دیگر خرابیوں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے جب یونائیٹڈ براوو سے دریافت کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ صرف اس ماڈل کی ڈسپلے کی گئی گاڑیوں میں ہی یہ مسائل موجود ہیں،کسٹمرز کے لیے جو گاڑیاں تیار کی جائیں گی ان میں ایسی کوئی خرابی نہیں ہوگی۔ یونائیٹڈ براوو سے متعلق کچھ مقامی اطلاعات میں بتایا گیا کہ اس کے پُرزے طویل عرصہ نہیں چلیں گے اور عین ممکن ہے کہ طویل عرصہ استعمال کے بعد یونائیٹڈ براوو کے پُرزے ہی الگ ہو جائیں۔
یونائیٹڈ براوو کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلا شُبہ اس گاڑی میں کم کوالٹی کے پُرزے استعمال کیے گئے ہیں۔ اس میں موجود تمام اضافی فیچرز بھی کسی کام کے نہیں ہوں گے اگر یہ گاڑی طویل عرصہ استعمال میں رہنے کے بعد خراب ہو گئی اور اسی وجہ سے یہ گاڑی کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آرہی ہے۔
اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوزوکی کمپنی نے مہران گاڑی کی تیاری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد عوام کے پاس یونائیٹڈ براوو ہی ایسی گاڑی ہو گی جو 10 لاکھ روپے سے کم قیمت پر دستیاب ہو گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.