ماڈل مہرین سید کے وزن کم کرنے بارے ٹوٹکے ،مگر درمیان میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان بر پا ہو گیا

سپرماڈل مہرین سید نے حالیہ انٹرویو میں چند سوالات کے انتہائی دلچسپ جواب دئیے جو ایک تصویر کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے بارے میں چند راز بتائے جیسے کہ وہ رمضان المبارک میں خود کو کیسے فٹ رکھتی ہیں، انہیں سب سے زیادہ کس بات سے چڑ ہے اور وہ روزے کے دوران اپنا دن کیسے گزارتی ہیں۔انہوں نے تمام ہی سوالوں

کے بہت دلچسپ جوابات دئیے مگر ایک جواب نے ناصرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ اس پر طوفان بھی برپا ہو گیا اور پاکستانیوں کو غصہ بھی آ گیا۔مہرین سید نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے والوں کیلئے بہترین غذا کا جواب دیتے ہوئے کہا ”میں یہ تجویز کروں گی، سحری میں حد سے زیادہ کھانے سے پرہیز کریں! اس کے بجائے پورا دن تھوڑا تھوڑا کھانا کھائیں اور افطار کے بعد بھی ایسا ہی کریں، اس کے علاوہ آبیدہ رہنا انتہائی ضروری ہے!“جیسا کہ آپ سب نے پڑھا کہ آبیدہ رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ 16 گھنٹے کا روزہ ہے اور ہاں ”سارا دن روزے

کے دوران وقفے وقفے سے کچھ کھانا مت بھولیں، سحری کے بعد بھی اور افطار سے پہلے بھی۔۔۔“جیسے ہی پاکستانیوں نے یہ پڑھا کہ ایک جانب وہ سحری کے وقت زیادہ نہ کھانے کی تلقین کر رہی ہیں تو دوسری جانب روزہ دار کو روزے کے دوران وقفے وقفے سے کچھ کھانے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین بھی کر رہی ہیں۔ اب انہوں نے یہ مشورہ دانستہ طور پر دیا ہے یا بے دھیانی میں، یہ تو وہ ہی بتا سکتی ہیں مگر پاکستانی اس وقت کافی آگ بگولہ ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.