مہوش حیات کے نئے ڈرامے کو فہد مصطفی نے فحش فلموں سے ملا دیا، ہنگامہ برپا ہو گیا

اداکارہ مہوش حیات ڈراموں اور فلموں میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ویب سیریز ’عنائیہ‘ میں ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں لیکن ابتدائی اقساط آنے پر ہی مہوش حیات کے ساتھی اداکار فہد مصطفی نے اس ویب سیریز کو فحش فلموں سے تشبیہ دے دی ہے۔ ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق فہد مصطفی نے سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ننگا پن، فحش زبان اور صرف جنس پرستی پر گفتگو ہی لوگوں کو دکھانے کے لیے باقی نہیں رہ گئے، اور بھی بہت مواد ہے جو دکھایا جا سکتا ہے۔ ہمیں اسے آزادی اظہار نہیں کہنا چاہیے۔ جو اداکار اس طریقے سے خود کو بہت سستا بیچ رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ ویب سیریز اور شارٹ فلمز میں بھی کچھ وقار باقی رہنا چاہیے، ورنہ انہیں اسے فحش فلم کہنا چاہیے۔“

فہد مصطفی کے اس ٹویٹ نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور جہاں کچھ لوگ فہد مصطفی کے موقف کی تائید کر رہے ہیں وہیں بہت سے ایسے اختلاف بھی کر رہے ہیں۔ اداکار کے ٹویٹ پر کمنٹس میں سہیل انور نامی شخص نے لکھا کہ ”یقینا، یہ رجحان بہت فروغ پا رہا ہے۔ کچھ نام نہاد پروڈیوسر کچھ رقم کمانے کے لیے ایسا بیہودہ مواد لوگوں کو دکھا رہے ہیں۔“

News 1548758743 7502
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.