’’لیونل میسی عالم اسلام کو آپ پر فخر ہے ‘‘ دنیا کے سب سے مشہور فٹبالر لیون میسی نے مسلمانوں کی فرمائش پر ایسا کام کر دیا کہ جس نے سنا وہ
ارجنٹینا نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018 کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 جون کو شیڈول اپنا آخری وارم اپ میچ منسوخ کردیا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرجنٹینا کے اسٹرایئکر گونزالو ہنگوئین نے کہا ہے کہ ’ہم نے ٹھیک فیصلہ کرلیا‘، ساتھ ہی تصدیق کی کہ ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کیا جاچکا ہے۔مذکورہ اعلان کے بعد فلسطینی فٹابل ایسوسی
ایشن (پی ایف اے) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم کا میچ کی منسوخی پر شکریہ ادا کیا۔پی ایف اے کے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ایف اے ارجنٹینا کے کپتان اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کے برخلاف مہم کا حصہ بننے سے انکار پر بے حد مشکور ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جبرائیل رجب کا کہنا تھا کہ ’آج وارم اپ میچ کی منسوخی سے کھیل، اخلاقیات اور اقدار کی فتح ہوئی ہے، جبکہ اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا ہے‘۔ خیال رہے کہ چند روز قبل یہ
اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ پر فلسطینی بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی سے یہ میچ نہ کھیلنے کی درخواست کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تایخی تنازع اور حال ہی میں فلسطینی عوام پر کی گئی اسرائیلی فوج کے بربریت کے بعد 70 فلسطینی بچوں پر مشتمل گروپ نے ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کو خط لکھ کر درخوااست کی تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کریں۔ مذکورہ خط 3 جون کو اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفارتخانے کے
حوالے کیا گیا جس میں فلسطینی بچوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان خاندانوں کے بچے ہیں جن سے چھینی گئی زمینوں پر اب ٹیڈی اسٹیڈیم دوبارہ قائم کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ ہمارے تباہ شدہ گاؤں پر تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتے ہیں جس پر ہماری خوشی اس وقت آنسوؤں میں بدل گئی اور ہمارے دل ٹوٹ گئے کہ ہمارا ہیرو میسی ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں کھیلنے جا رہا ہے‘۔ فلسطینی بچوں نے کہا کہ 9 جون کو جب اسرائیل اور ارجنٹینا دوستانہ میچ کھیلیں گے تو یہ ہمارے لیے ایک اداس دن ہو گا اور خط کے اختتام کچھ یوں کیا کہ ‘آئیے، ہم خدا سے دعا کریں کہ میسی ہمارے دلوں کو نہ توڑیں۔ دوسری جانب فلسطین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجب نے
بھی میسی سے میچ نہ کھیلنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میسی یہ میچ کھیلیں تو فلسطینی شائقین ان کی شرٹ جلا دیں۔ خیال رہے کہ ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان ورلڈ کپ 2018 کا وارم اپ میچ مقبضہ بیت المقدس میں واقع ٹیڈی سٹیڈیم میں 9 جون کو کھیلا جانا تھا۔