’اب میں یہ چیز بنایا کروں گی‘ فحش فلموں سے توبہ کرنے والی عرب اداکارہ میا خلیفہ نے اب ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

فحش فلموں کی معروف اداکارہ میاخلیفہ نے کچھ عرصہ قبل یہ غیر اخلاقی کام چھوڑ کر ایک سپورٹس شو کی میزبانی شروع کر دی تھی۔ اب اس نے ایک بار پھر اپنا پیشہ تبدیل کرکے ایسا کام کرنے کااعلان کر دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق میاخلیفہ نے سپورٹس شو چھوڑ کر ویڈیو سٹریمنگ سروس Switchپر اپنا شو شروع کر دیا ہے جس میں وہ کھانا پکانا سکھائیں گی۔ ساتھ ہی وہ ایک کتاب لکھنے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ ”شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے باعث میں نے فحش فلم انڈسٹری چھوڑی اور اب سپورٹس شو میں اپنی مرضی سے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ میں لاس اینجلس میں نہیں رہنا چاہتی۔ یہ فیصلہ میں نے اس لیے بھی کیا کہ جب میں خود اپنا شو نہیں دیکھ سکتی تو اسے کرنے کا کیا فائدہ۔ میں سمجھتی ہوں کہ میں ایک ’باورچی‘ ہوں۔ جب سے میں نے چلنا سیکھا ہے تب سے کھانا پکا رہی ہوں۔ میں ایک کتاب بھی لکھ رہی ہوں جس میں کھانے کی ترکیبوں کے ذریعے لوگوں کو اپنی زندگی کے متعلق بتاﺅں گی۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.