میا خلیفہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کے ڈیم تعمیر فنڈ کے لیے پر کشش پیشکش کے ساتھ بڑی اپیل کر دی گئی

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیم بنانے کے لئے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا تو عوام نے بھی اُن کی آواز پر لبیک کہا اور ڈیم فنڈ میں دھڑا دھڑ عطیات جمع کروانا شروع کر دئیے۔ اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے بھی اس نیک مقصد کے لئے قوم کو پکارا تو جوش و جذبہ اور بھی بڑھ گیا۔

بلاشبہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں اس فنڈ کے لئے عطیات جمع کروا رہے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر کچھ من گھڑت خبریں بھی چل رہی ہیں۔ مثال کے طور پر پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان کے حوالے سے کہا گیا کہ انہوں نے ڈیم فنڈ کے لئے ایک ارب ڈالر، یعنی ایک کھرب روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے، مگر بعد پتا چلا یہ تو محض ایک افواہ تھی۔ بہرحال، اس واقعے کے بعد تو غیر متوقع عطیات کے متعلق بنائے گئے لطیفوں کا تانتا سا بندھ گیا ہے اور ایسے ایسے لوگوں کی جانب سے عطیات کے لطائف بنائے جا

رہے ہیں کہ سُن کر عقل حیران رہ جائے۔ایک ایسی ہی عجیب و غریب مثال مشہور زمانہ فحش اداکارہ میا خلیفہ کے جعلی اکاﺅنٹ سے کی گئی ٹویٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ لبنانی نژاد امریکی اداکارہ کے نام سے بنائے گئے اس جعلی اکاﺅنٹ پر سامنے آنے والی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”میں اپنی ہر ویڈیو کی کمائی سے 30 فیصد دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتی ہوں۔ اگر آپ پاکستان کی

مدد کرنا چاہتے ہیں تو میری ویڈیوز زیادہ سے زیادہ دیکھں ۔۔“اسی طرح مرزا لال بیگ نامی سوشل میڈیا صارف نے مسٹر بجاج کو پاکستان کا خیر خواہ قرار دیتے ہوئے لکھا ”مسٹر بجاج نے عمران خان کی اپیل پر ڈیم کی تعمیر کے لئے 500 کروڑ دینے کا اعلان کردیا ہے۔“احمر شاہین نے مشہور سلیبرٹی بروس وین کو ایک پاکستانی نژاد امریکی کے طو رپر پیش کرتے ہوئے لکھا ”پاکستانی امریکی ارب پتی بروس وین نے ڈیم فنڈ کے لئے دو ارب ڈالر کا اعلان کردیا ہے۔“سوشل میڈیا صارف پنواری نے پرانی انگریزی فلموں کے ایک اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”امریکہ میں مقیم اس عظیم پاکستانی نے ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے، میری طرف سے آپ کو سلام۔“منحوس بلی کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”عابد شاکا نے ڈیم فنڈ کے لئے ایک ارب ڈالر کا اعلان کردیا۔“اور ٹویٹر صارف احد نے کہا کہ ”کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ڈیم فنڈ کے لئے ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ کا عطیہ دے رہے ہیں۔ کتنے شاندار آدمی ہیں رونالڈو۔۔“(س)

News 1536682435 8318
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.