جب میاں بیوی اس ایک چیز کے بارے میں بحث شروع کردیں تو مطلب طلاق ہونے والی ہے، طلاقیں کروانے والے وکیل نے انتہائی حیران کن نشانی بتادی

میاں بیوی میں طلاق کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اس کی کچھ پیشگی علامات بھی ہوتی ہیں اور انہیں بھانپ کر صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر لی جائے تو طلاق کی نوبت سے بچا جا سکتا ہے۔ اب ایک ماہر وکیل نے چار ایسی علامات بتا دی ہیں جن پر میاں بیوی کو محتاط ہو جانا چاہیے۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی لیزا پیپر نامی وکیل کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش سبھی ماں باپ کے لیے فکرمندی

کا سبب ہوتی ہے لیکن اگرمیاں بیوی میں اس کو لے کر تکرار ہونے لگے تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی طلاق ہونے والی ہے کیونکہ ایک دوسرے کو بچوں کی خراب پرورش یا تربیت یا ذمہ دار ٹھہرانا اور شریک حیات کو بری ماں یا برا باپ قرار دینا اس بات کی علامت ہے کہ اب میاں بیوی کے راستے جدا ہونے والے ہیں۔

لیزا پیپر کا مزید کہنا تھا کہ”میاں بیوی کا مختلف معاملات کی تفصیل ایک دوسرے کے ساتھ شیئر نہ کرنا، ایک دوسرے کی بات سننا چھوڑ دینا اور کسی ایک فریق کا دوسرے کو یا دونوں کاایک دوسرے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دینا بھی وہ علامات ہیں جو یہ پتا دیتی ہیں کہ ان کی جلد طلاق ہونے والی ہے۔ جو شادی شدہ جوڑے اپنے اندر یہ علامات دیکھیں انہیں چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے متعلق اپنے

روئیے کو درست کریں، ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا شروع کر دیں اور ایک دوسرے کی باتیں غور سے سننا شروع کر دیں۔ اگر وہ ان باتوں پر عمل کریں اور معمولی چیزوں کی تفصیل بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیں تو یہ علامات ختم ہو جائیں گی اور وہ طلاق سے بچ جائیں گے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.