”تمام کھلاڑیوں میں اس چیز کی کمی ہے اور۔۔۔“ مکی آرتھر نے بھارت سے دوسری مرتبہ میچ ہارنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانیوں کا غصہ تازہ ہو گیا

ایشیاءکپ میں بھارت نے پاکستان کو دوسری مرتبہ شکست دی تو پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی جنہوں نے سرفراز احمد کی کپتانی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید شروع کر دی تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس شکست کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ جان کر آپ کا غصہ ایک مرتبہ پھر تازہ ہو جائے گا۔

آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر سے جب پوچھا گیا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت اعتماد کی کمی کے بحران کا شکار ہے اور ڈریسنگ روم میں ہارنے کا ڈر بھی موجود ہے تاہم ہمیں یہ دیکھنا ہو گا ایک کرکٹ ٹیم کی حیثیت سے ہم کہا ں ہے۔

مکی آرتھر نے یقین کا اظہار کیا کہ تمام کھلاڑی بہترین ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں لیکن بھارت کیخلاف ان کا اعتماد گر جاتا ہے جس کے باعث کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ فخر زمان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی کارکردگی بھی اعتماد کی کمی کے باعث متاثر ہوئی ہے۔

مکی آرتھر نے سرفراز احمد کی کپتانی پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد واحد کپتان ہے جو ناصرف میدان میں بلکہ میدان کے باہر بھی بہترین ہے اور اسے اپنی کپتانی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پر نظرثانی کرے گی اور آنے والے میچوں کیلئے ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.