پاکستانیوں کا نام نا لو ۔۔۔بالی وڈ میں انتہا پسندی عروج پر ،مشہور گلوکار میکا سنگھ نے پاکستانی گلوکاروں کے حوالے سے غیر اخلاقی مطالبہ کر ڈالا

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ساتھی گلوکاروں کو پاکستانی گلوکاروں کا نام لینے سے روک دیا۔پاکستان کے خلاف دشمنی میں صرف بھارتی سیاستدان اور فوج ہی ملوث نہیں بلکہ بعض بھارتی فنکار بھی پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں جس کا عملی مظاہرہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ

نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ خاتون ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ خاتون گلوکار نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جس پر میکا سنگھ آگ بگولہ ہوگئے۔میکا سنگھ نے فوراً ہی ساتھی گلوکارہ کو سب کے سامنے کہا کہ وہ پاکستانی

گلوکاروں کا نام نہ لیں۔ ان کے منع کرنے پر خاتون گلوکارہ بھی شرمندہ سی نظر آئیں۔بھارتی گلوکار کی پاکستان فنکاروں کے نام سے آگ بگولہ ہونا پیشہ وارانہ حسد کا ہی نتیجہ ہے کیوں کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی پسند ہیں جس کے باعث اب میکا سنگھ کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان اپنی فلموں میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی آواز نکلوا کر عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کر چکے ہیں جس پر بھارت میں

ہنگامہ بھی کھڑا ہوا تھا۔دوسری جانب بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا۔دبنگ خان نے فلمی دنیا کے کئی اداکاروں اور اداکاراؤں کے کیریئر کو کامیابی کی پٹڑی پر چڑھایا ہے
جس میں کترینہ کیف، بوبی دیول، زرین خان سمیت کئی شامل ہیں۔لیکن سلو میاں نے کئی اداکاروں کے کیریئر کو تباہ بھی کیا ہے جس میں ویویک اوبرائے سمیت کئی شامل ہیں۔سلمان خان کا نشانہ اب بالی وڈ کے مشہور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ بنے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے فلم سے ان کا گیت نکلوادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق سلمان خان اپنی قریبی دوست اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا ہے۔اریجیت نے فلم کے لیے ایک ری میکس ورژن گایا تھا جسے سن کر سلمان نے مسترد کردیا اور فلمساز سے گانے کو نکالنے کی ڈیمانڈ کی جس پر گانے کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔سلمان خان کی خواہش پر ہی وہ گیت اب راحت فتح علی خان نے گایا ہے جسے فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’سلطان‘ سے بھی اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا ہوا گیت ’جگ گھومیا‘ نکلوا دیا تھا اور اسے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں فلم میں شامل کیا تھا۔فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ سے بھی اریجیت سنگھ

کی آواز میں گائے ہوئے گانے نکالنے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں لیکن اس کی باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور اریجیت سنگھ میں تنازع 2014 میں ایک ایوارڈ کی تقریب سے شروع ہوا تھا جہاں گلوکار نے سلومیاں پر طنز کے تیر برسائے تھے۔(ذ،ک)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.