حُسن کے جلوے : مس پاکستان مقابلہ حُسن میں شرکت کیلئے پولینڈ پہنچ گئیں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
مقابلہ ہائے حسن دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن ان میں پاکستان کی نمائندگی شاید ہی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ایسے مقابلوں میں لڑکیوں کا شرکت کرنا اب بھی شجر ممنوعہ قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ پولینڈ
میں ہونے والے ’مس سپرنیشنل‘ نامی مقابلہ حسن میں ایک پاکستانی لڑکی بھی شرکت کر رہی ہے۔ اس خوبصورت ماڈل کا نام انزلیکہ طاہر ہے، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے۔ انزلیکہ طاہر کی پرورش یوکرین میں ہوئی ہے اور وہ اس سے قبل201 6ء میں فلپائن میں ہونے والے مقابلہ حسن ’مس ارتھ‘میں
بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہے۔ پولینڈ سے گزشتہ روز اس نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے پاکستانیوں کی اکثریت خوب سراہ رہی ہے تاہم بعض لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس نے اپنی کئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کر رکھی ہیں۔ ان میں
سے ایک میں وہ مقابلے میں شریک بھارتی ماڈل کے ساتھ ہوتی ہے۔ دونوں نے اپنے اپنے قومی پرچم اٹھا رکھے ہوتے ہیں اور ایک ایک ہاتھ سے دل کی شکل بنا کر دنیا کو امن کا پیغام دے رہی ہوتی ہیں۔