’ مجھے اس مذہبی رہنما نے ہراساں کیا‘ ملکہ حسن نے انکشاف کر دیا ، ہنگامہ برپا ہوگیا

مذہب ہمیں کیا سکھاتا ہے، اس کی تفصیل تو بہت ہے مگر مختصراً یہ کہہ سکتے ہیں کہ سب سے بڑی چیز اخلاقیات ہے جو ہمیں مذہب سکھاتا ہے۔ تو پھر ایسی نام نہاد مذہبی شخصیات کے بارے میں کیا کہیں گے جو کہنے کو تو مذہب کے علمبردار ہیں لیکن کرتوت ایسے کہ دیکھ کر شیطان بھی پناہ مانگے۔

بدقسمتی سے ایسے شیطان صفت لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں، جنہوں نے لبادہ تو مذہب کا اوڑھ رکھا ہوتا ہے لیکن درحقیقت ہوس کے غلام اور سراپا شیطنیت ہوتے ہیں۔ ایک ایسی ہی مثال ہے وہ بدبخت پادری ہے جس نے میکسیکو کی سابق ملکہ حسن بیہ روز سنٹیاگو کو ہوس کا نشانہ بنایا، لیکن افسوس کہ یہ شخص آج بھی تبلیغ کرتا پھرتا ہے۔

مس انٹرنیشنل 2013کا اعزاز جیتنے والی بیہ روز کا کہنا ہے کہ بچپن میں انہیں ایک پادری نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، مگر آج بھی وہ بے شرمی سے تبلیغ کا کام کرتا پھر رہا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر انہوں نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ جنسی ہراس ایک حقیقت ہے اور یہ صرف شوبز ہی کی دنیا میں نہیں بلکہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔ میرے ساتھ جس شخص نے زیادتی کی وہ اب بھی مثباتے کے علاقے میں تبلیغ کر رہا ہے۔ آپ چاہے جنتی بھی احتیاط کریں آپ کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی عمر کیا ہے ، آپ کی شہرت کیسی ہے اور آپ کا رویہ کیسا ہے،

حتیٰ کہ مذہبی لوگ بھی جنسی جرائم سے باز نہیں آتے۔ میں خود کو دوش دیتی ہوں کہ اب تک اس معاملے پر خاموش رہی اور شکایت نہیں کی ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ اس کے منہ پر تھپڑ ماروں اور اس کا برا انجام دیکھوں۔ مجھے اُمید ہے کہ میرے آواز اُٹھانے سے دیگر لڑکیوں کو حوصلہ ملے گا اور اپنے حق میں بروقت کھڑا ہونے کی ہمت کر سکیں گی۔ میں آواز اُٹھانے سے بہت خوفزدہ رہی لیکن اُمید کرتی ہوں کہ میری آواز سننے والی لڑکیاں اپنے حوصلے سے خوف کے بت کو پاش پاش کر دیں گی۔ ‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.