جاپان کی انتہائی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کر دیا
وزیراعظم سے گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی مٹسو بیشی کے سربراہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا جس کا عمران خان نے خیر مقدم کیا ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مٹسو بیشی کے چیف ایگزیکٹو کیمی ہائیڈ اور پاکستان میں کنٹری ہیڈ شریک تھے جبکہ اس کے علاوہ مشیر تجار عبدالرزاق داﺅد اور انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی مو جود تھے ۔
ملاقات کے دوران مٹسو بیشی کے چیف ایگزیکٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات چھ دہائیوں پر مشتمل ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ شاندار رہاہے ، موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی دوست پالیسیوں سے متاثر ہیں ۔
س موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مٹسو بیشی کے سربراہ کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع دیں گے ، سرمایہ کاری میں آسانیوں کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔