عوام کیلئے مو با ئل کا رڈ ٹیکس کے بعد ایک اور بڑی خو شخبری، چیف جسٹس نے پوری قوم کے دل جیت لیے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کا نوٹس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔سپریم کورٹ میں موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد غیر منصفانہ ٹیکسز کا نوٹس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو میں پٹرول اور ڈیزل کی طرف بھی آؤں گا، پوچھا جائے گا کہ پٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس لیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر عدالت نے دنیا کے مختلف ممالک میں ٹیکس کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف بی آر اور صوبوں کو حکم دیا کہ وہ

موبائل کارڈ پر ٹیکس کے معاملے پر ایک ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.