پاک فوج کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی، موبائل کمپنیوں کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی
ملک کے بڑے شہروں میں 4G ٹیکنالوجی کب کی دستیاب ہوچکی ہے، گلگت بلتستان میں البتہ یہ سہولت فراہم کرنے کے لئے متعدد ٹیلی کام کمپنیاں تاحال کوشاں تھیں۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے ایک کمپنی کو سروس لانچ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی لیکن اب اس اجازت نامے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عدالت نے پاک فوج کے ٹیلی کام ونگ کو گلگت بلتستان میں 3G اور 4G سروس کی آزمائشی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔
ویب سائٹ Dawn.com کے مطابق عدالت کی جانب سے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشنز (ایس سی او) کو گلگت بلتستان میں 3Gاور 4G موبائل سروس آزمائشی بنیاد پر فراہم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ٹیلی کام ریگولیٹری باڈی کے اس علاقے میں دیگر آپریٹروں کو سروس لانچ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان چیف کورٹ کے دو
رکنی بینچ، جس میں جسٹس حق نواز اور جسٹس محمد عمر شامل تھے، نے ایس سی او کی درخواست سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے فریقین کو ایک ماہ کے دوران اپنے کمنٹ داخل کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ درخواست 18 اپریل کے روز دائر کی گئی تھی جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں 3G اور 4G سپیکٹرم متعارف کروانے کی اجازت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ موبائل کمپنی زونگ نے لائسنس حاصل کرنے کے بعد پانچ مئی سے گلگت بلتستان میں
3Gاور 4G ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کررکھا تھا۔ دوسری جانب ایس سی او کا مﺅقف ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے کا اختیار صرف اس کے پاس ہے۔