وہ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ نے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز اور سمارٹ فونز کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری2020ءسے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے والے سمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔

گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں، یہ صارفین 2020ءتک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کرسکیں گے تاہم وہ نیا اکائونٹ نہیں بناسکتے۔

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بدن واٹس ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.