وہ ماڈل جس نے جسم فروشی کا کام دوران پرواز ہی شروع کردیا، یہ کیسے اور کس کلاس میں ممکن ہے؟ غیر اخلاقی کہانی سرعام ٹی وی پر خود ہی سنادی
لندن کی سابق ماڈل جہازوں میں کامیابی سے جسم فروشی کا غیر اخلاقی دھندا کرنے لگی ، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات صرف جہاز کی فرسٹ کلاس میں سرانجام دیتی ہے اور پکڑ ی بھی نہیں جاتی ۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی ”میرر“ کے مطابق کیٹی پرائس جو ماضی میں ایک ماڈل کے طور پر کام کرچکی ہے آج کل جہازوں میں اپنی خدمات کا سلسلہ جار ی رکھے ہوئے ہے اور اس دوران کبھی پکڑ ی نہیں جاسکی ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اس حوالے سے سخت قواعد ضوابط ترتیب دے رکھے ہیں۔
کیٹی کا کہناہے کہ تم یہ کام صرف اسی صورت ہی کر سکتے ہوجب تم جہاز کی فرسٹ کلاس میں سفر کررہے ہواور اوپر کمبل بھی لے رکھا ہواور میرا تو طریقہ واردات ہی یہی ہے ۔
40سالہ سابق ماڈل کے موجودہ بوائے فرینڈ کرس بوسن کی عمر صر ف 29برس ہے ۔کیٹی کو اس وقت صدمے کا سامنے کرنا پڑا جب اس کے بوائے فرینڈ کرس نے انکشاف کیا کہ پہلی ملاقات میں یہ مجھے بوڑھی لگی تھی ۔ وہ دونوں ایک ٹی وی کو انٹرویودے رہے تھے ۔ اس موقع پر کرس کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں مجھے اس کو دیکھ افسوس ہوا تھا لیکن پھر ہم ایک دوسرے کے عادی ہوگئے ۔ کرس نے
بتایا کہ اس کی کیٹی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ اس کے 16سالہ بیٹے ہاروے کو تربیت دے رہا تھا لیکن اب یہ مجھے مکمل طور پر مختلف نظر آتی ہے اور میں اس کے ساتھ مکمل طور پر مخلص ہوں۔