” وزیراعظم مودی میرے بڑھے بھائی اور میں ان کا چھوٹا بھائی “
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد اب دو روزہ دورہ بھارت پر ہیں جہاں انہوں نے مختصر خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی جبکہ خود کو ان کا چھوٹا بھائی قرار دیا ۔
بھارتی ویب سائٹ ” انڈیا ٹو ڈے “ کے مطابق محمد بن سلمان گزشتہ شب بھارت پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ان کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا جس کے بعد آج صبح ان کے اعزاز میں بھارتی صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان کی بھارتی صدر سے بھی ملاقات ہوئی ۔محمد بن سلمان نے راشٹرپتی بھون میں گفتگو کے دوران نریندرمودی کو بڑا بھائی اور خود کو ان کا چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم کی بہت قدر کرتاہوں ۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی شہریوں نے 70 سالوں میں سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں بھر پور مدد کی ہے اور ہم انہیں دوست کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اس لیے آج ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ اس طرح چلتا ہے اور دونوں ملکوں کی بھلائی کیلئے اس میں مزید بہتری آتی جائے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔