بھارتی طیاروں کے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کا معاملہ، سینئر صحافی معید پیرزادہ نے سنگین ترین بات کہہ دی
بھارت کے لڑاکاطیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے بھی کردی اور اب سینئر صحافی معید پیرزادہ بھی میدان میں آگئے ۔
ٹوئٹر پر معید پیرزادہ نے لکھا کہ ”اب یہاں مزید چیزیںواضح اور مزید سخت سوالات ہیں، بھارتی طیاروں نے واقعی ایک خالی چوٹی کو نشانہ بنایا لیکن وہ مظفرآبادکو عبور کرکے پاکستان کی فضائی حدود میں تقریباً12منٹ تک رہے ، پاکستان کے ایئرڈیفنس سسٹم میں جواب دینے کی مکمل صلاحیت تھی لیکن جواب نہیں دیاگیا، کیا یہ خودہی کرنے دیا گیا؟
اگرمیرے ذرائع اور تجزیہ نگار ٹھیک ہیں تو ایسا محسوس ہوتاہے کہ بھارتی وزیراعظم کو اپنی سیاسی ضرورت پوری کرنے کی اجازت دی گئی ، پاکستان ایئرفورس ریڈالرٹ اور میراج طیاروں کو جواب دے سکتی تھی لیکن جواب نہیں دیاگیا۔
بھارتیوں نے خالی پہاڑی پر حملہ کیا جس کی کم ازکم دس سالوں میں کوئی مثال نہیں لیکن مجموعی طورپر پاکستان کے دفاعی ڈاکٹرائن کو پہنچنے والا نقصان قابل توجہ ہے ، ایسے ہونے دینا کوئی عقل مندانہ فیصلہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک چیز واضح ہے کہ پاکستان ایئرڈیفنس اور دیگر چیزیں مکمل طورپر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے تھے اور خاص طورپر ایک ایسے وقت میں جب وہ ریڈ الرٹ تھے ، اب یہ سوال پارلیمنٹ میں اٹھایاجائے گا ، عمران خان کی حکومت مشکل میں آگئی ۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ایک خالی پہاڑی کیلئے انڈین ایئرفورس کیوں اتنا بڑا رسک لے گی؟ اس پر معید پیرزادہ نے لکھاکہ ” ایک ، کیونکہ یہ مودی کی سیاسی ضرورت ہے ، دوسرا، اگر میراتجزیہ درست ہے تو آئی اے ایف کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھا، کیا انہیں پاکستان کے ایئرڈیفنس سے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا؟ کارگل اور انڈین ایئرفورس کو میزائل سے جواب یاد کریں“۔