گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے زبردست خوشخبری ، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موسم آبر آلود ہے اور محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 70 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سین
ٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔