مزید بارشیں ! کیا ہونیوالا ہے ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرمیں مطلع مکمل ابرآلود رہنے اور بونداباندی کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ
24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل
برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، آج بھی صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر ، صدراوراطراف میں صبح سویرے سے بوندا
باندی کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات
کے مطابق رات گئے سپرہائی وے، اسکیم 33، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مینہ برستا رہا، مگر شہر کے بڑے حصے کی بجلی
کئی گھنٹے غائب رہی۔آسمان سے ٹپ ٹپ برستی بوندوں نے جڑواں شہروں اور کراچی کا موسم سہانا کر دیا۔ کراچی میں ابر رحمت کی برسات شہریوں کے چہروں پر خوشی لے آئی، مگر کےالیکٹرک کا سسٹم پانی کی چند بوندیں برداشت نہ کرسکا اور پل بھر میں شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، طوفانی بارش کے باعث کئی تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔