آئندہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ پنجاب کے شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی پشین گوئی کر دی۔ گزشتہ روز بھی بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج ملک کے
بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں جیکب آباد 47،تربت،
روہڑی، سکھر 46، دادو، سبی 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام اباد میں35 ، کوئٹہ میں31 ، پشاور میں 37، لاہور میں42 ، مری میں25 ، فیصل اباد میں41 ، ملتان میں 42، کراچی میں35 ،حیدر آباد میں43 سنٹی گریڈ رہا۔(ف،م)