گلوکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ نقوی کے گھر بچے کی پیدائش ، ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں
پاکستان کے معروف گلوکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ نقوی کے نہایت خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں پھیل گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے اداکار اور گلوکار محسن عباس نے زندگی کے نہایت اہم لمحے اور سب سے بڑی خوشخبری کی خبر اپنے چاہنے والوں کو انسٹا گرام کے ذریعے سنائی ۔گلوکار نے سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا کہ ” حیدر عباس محسن “ کی آمد ہو گئی ہے ۔ اس پیغام سے ظاہر ہوتاہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ” حیدر “ رکھا ہے ۔
محسن عباس کی جانب سے یہ پیغام جاری کیے جانے کے بعد انہیں ساتھی فلم سٹار ز کی جانب سے مبارک بادوں کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یاد رہے کہ محسن عباس اور فاطمہ نقوی 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔یا د رہے کہا اس سے قبل ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی لیکن وہ انتقال کر گئی تھی ۔