بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی نے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑا دی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، حسن ابدال اور صوابی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ آزادکشمیر میں مظفرآباد
، وادی نیلم، ہٹیاں بالا،باغ، لیپہ اور گریز میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔گلگت بلتستان میں بھی بارش اورپہاڑوں پربرفباری نے ایک بار پھر سردی کو لوٹا دیا ہے۔چلاس اور استور میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، نانگاپربت، بابو سرٹاپ اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔صوابی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ
ایبٹ آباد میں گہرے بادلوں کاراج ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، جنوبی پنجاب، کوئٹہ، قلات، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب واٹس ایپ پر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر سے یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ صارف بھیجے گئے غلط پیغام
کو مٹا سکتا ہے یہی فیچر کی نقل کرتے ہوئے فیس بک بھی جلد ’ان سینڈ‘ فیچر متعارف کرے گا جس سے صارف فیس بک میسنجر میں بھیجے گئے غلط پیغام ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے اس لیے کمپنی نے میسنجر میں ’ان سینڈ‘ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فی الحال فیچر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ہوگی۔فیس بک صارفین ‘ان سینڈ’ فیچر کی مدد سے غلطی سے بھیجا گیا پیغام یا پھر ایسا پیغام جسے بھیج کر افسوس ہو اُسے مٹا سکتے ہیں۔اس وقت فیس بک کمپنی صارفین کی پرائیوسی کے لیے نت نئے فیچر پر کام کر رہی ہے اور کوشش کر رہی
ہے کہ صارفین کا اعتماد بحال ہوسکے۔علاوہ ازیں فیس بُک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے سکیورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کے استعمال اور ملازمین کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔(ذ،ک)