” مجھے بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا یا گیا اور علی ظفر ۔۔۔“مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ علی ظفر کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے ۔
گلو کارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تو اس پر شوبز کی دوسری شخصیات بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم اب کوک
سٹیڈیو سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئی ہے اور انہوں نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بھی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاہے اور یہ مسئلہ علی ظفر کے مسئلے سے بھی بڑا ہے ، مومنہ کا کہناتھا کہ میں علی ظفر اور دیگر مردوں سے یہی سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ نے کبھی نا چاہتے ہوئے بھی ایسی حرکت کی ہے تو آپ غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر انسان بنیں ۔
تفصیلات کے مطابق مومنہ مستحسن کا کہناتھا کہ اکثر اوقات جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ خواتین کو انہیں مردوں کی جانب سے ایسی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑتاہے جنہیں وہ عام طور پر جانتی ہوں ،جس پر اعتبار کرتی ہوں یا پھر جن کے ساتھ کام کرتی ہوں ، اس بات کو کہنے کیلئے بہت زیادہ حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے ، لیکن یہ مسئلہ کسی بھی مرد یا عورت سے بڑھ کر ہے ، یہ انسانیت ، عظمت ، برابری اور عزت کا مسئلہ ہے ،میری دعا ہے کہ لوگ ان خواتین کے ساتھ کھڑے ہوں جو کہ اس سے متاثر ہوتی ہیں ۔
مومنہ کا کہناتھا کہ میں نے یہ سوال بہت پڑھا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو اسے منظر عام پر لانے میں اتنا وقت کیوں لگا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ عمومی طور پر معاشرے میں متاثرہ شخص کو ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معاشرتی دباﺅ بھی ہوتاہے کہ کچھ نہ کہو ،اور اسے نجی معاملہ رہنے دو کیونکہ کچھ لو گ اپنے دفاع میں خواتین کے کردار پر انگلی اٹھا دیتے ہیں اور انہیں کورٹ
میں گھسیٹتے ہیں اور ان کی بے عزتی کرتے ہیں جبکہ وہ یہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ جنسی ہراسگی کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے جس کے بعد کچھ خواتین کے پاس اپنے کیس واپس لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا ہے ، اس سے خاندانوں ، زندگیوں اور مستقبل پر اثر پڑتاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ہم اس لیے بول رہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوسری آپشن نہیں ہے ، کیونکہ ہمارے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جو ہمارے لیے کھڑا ہو سکے ۔گلوکارہ مومنہ نے کہا کہ مجھے امید ہے
کہ جو مرد اسے پڑھ رہے ہیں وہ اس سے اتفاق کریں گے کہ کسی قسم کی ہراسگی بھی قابل قبول نہیں ہے ۔میں علی ظفر اور دیگر تمام مردوں سے صرف ایک ہی سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ ”کیا آپ سوچتے ہیں کہ آپ نے کبھی زندگی میں جانتے ہوئے اور نہ جانتے ہوئے کسی خاتون کے ساتھ ایسی خلاف ورزی کی ہے ،اگر ہاں (کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا )! تو پھر میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کو سمجھیں اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر انسان بننے کی کوشش کریں “۔