موسم کیسا رہے گا؟ تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں ایک ہفتے بعد سمندری ہواوں نے موسم کی سختی کو کم کر دیا، درجہ حرارت میں کمی سے ہیٹ ویو ختم اور روزہ دار شہریوں کی جان میں جان آئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک شہر میں بہتر موسم رہنے کی

نوید سنائی ہے۔تپتی دھوپ، حبس اور شدید گرمی کا زور ٹوٹا تو کراچی میں ہیٹ ویو ختم ہو گئی۔ سمندری ہوائیں ایسی چلیں کہ کئی روز تک 43 سے 44 جانے والا درجہ حرارت گزشتہ روز 37 پر آ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پارہ 40 کو عبور نہیں کرے گا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 تک رہنے کا امکان ہے۔ موسم کی سختی ختم ہونے پر شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ گرمی کی لہر تو ختم ہو گئی لیکن کراچی والے شہر میں بارش کے منتظر ہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.