محکمہ موسمیات نے سردی واپس آنے کی پشین گوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے سردی کی واپسی کی پیشن گوئی کر دی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری اور ملک کے بالائی اور و سطی علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔ گزشتہ را ت سے شمال مشرقی بلوچستان اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اور جمعہ کے روز خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام03، دروش اور چترال میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں پاراچنارمنفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
<