موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب جہاں دیگر اشیاءمہنگی ہورہی ہیں وہیں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

ہنڈا 150 سی سی کی قیمت 8 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار روپے، ہنڈا 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 66 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 69 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ اضافہ ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں دیکھنے میں آیا جس کی قیمت 22 ہزار روپے اضافے سے اب 1 لاکھ 14500 روپے ہوچکی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہنڈا کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر موٹر سائیکل مینوفیکچرز بھی قیمتوں میں اضافے کے لئے پر تولنا شروع کردیئے ہیں۔ قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے سے متوسط طبقے کی سواری مزید مہنگی ہوجائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.