موٹروے کے کنارے پھینکے گئے 3کروڑ روپے کار ڈرائیور کو مل گئے، اتنی بڑی رقم کون پھینک کر چلا گیا؟ جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سپین میں موٹروے کے کنارے ایک کارڈرائیور کو اتنی بڑی مقدار میں کرنسی نوٹ بکھرے ہوئے مل گئے کہ سن کر آدمی حیرت میں گم ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق وسطی سپین کے شہر ٹولیڈو کے قریب اے 4موٹروے پر ایک مسافر اپنی کار میں جا رہا تھا کہ اسے ایک جگہ چاروں طرف یوروکرنسی کے نوٹ بکھرے ہوئے دکھائی دیئے، جیسے وہاں نوٹوں کی بارش ہوئی ہو۔ اس نے پولیس کو ان کے متعلق آگاہ کر دیا۔ پولیس نے آ کر نوٹ اکٹھے کیے اور گنے تو ان کی مالیت 2لاکھ34ہزار890یورو(تقریباً 3کروڑ 36لاکھ روپے) تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ رقم کوئی شخص سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پکڑے جانے کے خوف سے اس نے رقم موٹروے پر پھینک دی اور خود چلا گیا۔ تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حتمی طور پر ان کے مالک کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس جگہ سے ملنے والے تمام نوٹ اصلی تھے، صرف ایک 50یورو کا نوٹ جعلی تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس یہ رقم اکٹھی کرکے ایک سول گارڈ سٹیشن پر لے گئی جہاں اسے محفوظ کر لیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.