شریف فیملی کی ایک اور خاتون شخصیت نے سیاسی معاملات میں اینٹری مار دی ، یہ کون ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہو بھی مسلم لیگ (ن) کے دفاع میں میدان میں آگئیں اورپہلی بار سیاسی معاملات میں انٹری ڈال دی، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ بیان میں پی ٹی آئی کےوزراء کے لیے کہا کہ یہ کیا مسلم لیگ ن کے سیاستدانوں کامقابلہ کریں گے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بیگم سلیمان شہباز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا وزیراطلاعات فیاض الحسین چوہان مفتاح اسماعیل سے معاشیات پر بات کرسکتے ہیں؟کیا وفاقی وزیر مراد سعید شاہدخاقان عباسی سے اکنامک گروتھ اورانویسٹمنٹ پالیسی پر دلائل کیساتھ بات کرسکتے ہیں ؟کیا وفاقی وزیر فیصل واوڈاسی پیک اور سالانہ مالیاتی امور پر پر انکا سامنا کرسکتے ہیں؟ کیا یہ مذاق نہیں ؟
واضح رہے کہ بیگم سلیمان شہباز اور سلیمان شہباز ان دنوں لندن میں قیام پذیر ہیں۔